باغِ احمد میں مثالِ عندلیب اک شخص ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 19؍نومبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد عابدؔ صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

باغِ احمد میں مثالِ عندلیب اک شخص ہے
جس کے گُن گاتے ہیں شاعر اور ادیب اک شخص ہے
سردیوں کی دھوپ ہے وہ گرمیوں کی چاندنی
ہر کسی موسم میں ہر دل کے قریب اک شخص ہے
لاکھ کوشش سے بھی جن کی تشنگی بجھتی نہیں
ایسی روحوں کا مسیحا اور طبیب اک شخص ہے
پیار ہے سب سے اسے ، نفرت کسی سے بھی نہیں
اس زمانے میں بھی وہ ایسا نجیب اک شخص ہے
کس کے اک اک لفظ سے مسرور ہوجاتی ہے جاں
ایسا خوش گفتار، محفل میں خطیب اک شخص ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں