تڑپ کر ہاتھ میں ساز آ گیا ہے – نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 25؍جون تا یکم جولائی 2021ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍اپریل 2013ء میں مکرم روشن دین تنویر صاحب کی درج ذیل مختصر غزل شامل اشاعت ہے:

تڑپ کر ہاتھ میں ساز آ گیا ہے
نئی منزل کا آغاز آ گیا ہے
صحیفے کھل گئے پھر رنگ و بُو کے
چمن کا محرمِ راز آ گیا ہے
وہی میداں وہی ہے گو تگ و تاز
نیا دور تگ و تاز آ گیا ہے
ممولوں کو بناتا ہے جو شہباز
وہ شہبازوں کا شہباز آ گیا ہے
مرے سازِ شکستہ کو بھی تنویرؔ
نئے نغموں کا انداز آ گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں