تیری توقیر بڑی ہے تری عظمت کی قسم – نظم

محمود احمد ملک

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍فروری 2006ء میں ’’مقام محمودؓ‘‘ کے عنوان سے کہی گئی جناب اختر گوبندپوری صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

تیری توقیر بڑی ہے تری عظمت کی قسم
میں نے دیکھا ہے تجھے چشم بصیرت کی قسم
تُو وہی جلوۂ موعود ہے دنیا کے لئے
مجھ کو احساس درخشاں کی بشارت کی قسم
نام محمود پہ ہم حرف نہ آنے دیں گے
جرأت دل کی قسم روحِ شجاعت کی قسم
ہم تری روح کو پھونکیں گے ہر اک پیکر میں
چرخِ تقدیس کے ہر اخترِ عظمت کی قسم

اپنا تبصرہ بھیجیں