تیرے حضور اے خدا! میری ہے یہ دعا … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 15 اپریل 2022ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جولائی 2013ء میں مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کی ’’رمضان کی دعا‘‘ کے عنوان سے درج ذیل مختصر نظم شامل اشاعت ہے:

تیرے حضور اے خدا! میری ہے یہ دعا
رمضان میں ملے مجھے بس تیری ہی رضا
توفیق دے مجھے کہ عبادت کروں تری
تلاوتِ قرآن ہی میری بنے غذا
ذکرِ خدا سے گھر مرا روشن رہے ہمیش
گزرے تری ہی یاد میں یہ زندگی سدا
اس ماہ کی برکتوں سے ہی دامن بھرے مرا
ہر اِک گناہ سے مولیٰ تُو ہی مجھے بچا
مومنؔ کی سب دعائیں ، مقبول ہوں سبھی
میرے خدا تُو عاصی کی سن لے یہ التجا

اپنا تبصرہ بھیجیں