حسن اپنا ہی نظر آیا تو کیا آیا نظر – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ15اپریل 2008ء میں محترم حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

حسن اپنا ہی نظر آیا تو کیا آیا نظر
غیر کا حسن بھی دیکھے وہ نظر پیدا کر
یہ زر و مال تو دنیا میں ہی رہ جائیں گے
حشر کے روز جو کام آئے وہ زر پیدا کر
پھر وہی نالہ وہی نیم شبی ان کی دعا
پھر وہی گریہ ، وہی دیدۂ تر پیدا کر
سخت مشکل ہے کہ اس چال سے منزل یہ کٹے
ہاں اگر ہو سکے پرواز کے پر پیدا کر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں