حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍ستمبر 1998ء میں حضرت سیدہ مہر آپا کا ذکر خیر کرتے ہوئے حضرت سیدہ کی والدہ محترمہ کے حوالہ سے محترمہ آمنہ خاتون مبشر صاحبہ اپنے مضمون میں بیان کرتی ہیں کہ ایک دفعہ ریل کے سفر کے دوران جب حضرت مہر آپا بہت چھوٹی تھیں تو ایک ہمسفر عورت نے اُن سے پوچھا کہ یہ بچی کون ہے۔ جب اُسے بتایا کہ یہ میری بیٹی ہے تو وہ کہنے لگی اسے مت جھڑکا کرو، اِس نے ایک دن ملکہ بننا ہے، اس کا خاوند بادشاہ ہوگا۔