حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نسخہ جات
ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جنوری 2011ء میں مکرم اویس احمد صاحب نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے بعض طبّی نسخے ہدیۂ قارئین کئے ہیں:
1۔ مچھلی کی ہڈی گلے میں پھنس جائے تو دہی سرکہ ملاکر پلایا جاوے۔
2۔ دانت درد کے لیے بارہا آزمایا ہے کہ بوٹی ’’کارابارا‘‘ دانت کے نیچے رکھ کر چبائی جائے تو کیسا بھی درد ہو آرام آجاتا ہے۔
3۔ نماز مغرب کے بعد حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ نے سردرد اور متلی کی شکایت کی تو فرمایا: ’’آج شب کھانا نہ کھانا اور کل روزہ نہ رکھنا۔ سکنجبین پی کر اس سے قَے کردو۔‘‘
4۔ سردرد کے لئے ہڈیوں کا شوربہ پیا کرو۔ ہڈیاں ایسی لیں جن میں کچھ گوشت چمٹا ہوا ہو۔ اُن کو اُبال کر شوربہ ٹھنڈا کرو کہ چربی جم جائے۔ اس چربی کو نکال دو اور باریک رومال پانی میں تر کرکے شوربہ اس میں چھانو کہ چربی اس میں لگ جائے اور خالص شوربہ رہ جائے۔ وہ پیا کرو۔
5۔ اگر دودھ ہضم ہونے لگ جاوے تو بخار اس سے بھی ٹوٹ جاتا ہے۔
6۔ دوسری تمام شیرینیوں کو تو اطباء نے عفونت پیدا کرنے والی لکھا ہے مگر شہد ان میں سے نہیں ہے۔ آم وغیرہ اور دیگر پھل اس میں رکھ کر تجربے کئے گئے ہیں کہ وہ سالہاسال بالکل خراب نہیں ہوتے۔ ریاضت کش اور مجاہدہ کرنے والے اکثر اسے استعمال کرتے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ ہڈیوں وغیرہ کو محفوظ رکھتا ہے۔
7۔ جائفل اور سونٹھ منہ میں رکھنے سے کھانسی کا بہت فائدہ معلوم ہوتا ہے۔
بہت ہی خوب معلومات
اللھم زد فزد
JazakAllah