خدا والوں نے برلن میں جو اک مسجد بنائی ہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15 دسمبر 2008 ء میں مکرم مبارک احمد ظفرؔ صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔
خدا والوں نے برلن میں جو اک مسجد بنائی ہے
جو کی تھی اشکباری کل وہی یہ رنگ لائی ہے
جو برسوں پہلے آباء نے ہمارے خواب دیکھے تھے
بفضل اللہ انہی خوابوں نے یہ تعبیر پائی ہے
یہ سرچشمہ ، محبت آشتی و امن کا ہوگی
اجالا ہی اجالا اور اس میں روشنائی ہے
یہ گھر اللہ کا ہے وہ اسے آباد کر دے گا
فقیروں نے تو اس کے نام کی دھونی رمائی ہے