خدا کا ہے وعدہ کہ صالح ہیں جو – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5دسمبر 2012ء میں مکرمہ ح۔فہیم صاحبہ کی ’’برکات خلافت ‘‘ کے موضوع پر کہی جانے والی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

خدا کا ہے وعدہ کہ صالح ہیں جو
خلافت کی خلعت انہیں دے گا وہ
وہ ہوں نور دیں، یا کہ محمود وہ
ہوں ناصر یا طاہر یا مسرور وہ
سروں پہ ہمارے امامت رہے
خدایا! ہمیشہ خلافت رہے

خلافت غریبوں کے سر کی ردا
خلافت ہمارے دلوں کی غذا
سکوں بخش دے خوف کر دے جدا
دل و جان و اولاد اس پر فدا
میسر ہمیں یہ سعادت رہے
خدایا! ہمیشہ خلافت رہے

زمیں کے کناروں تلک جا بجا
سنو! دینِ حق کا ہے ڈنکا بجا
تراجم ہیں قرآن کے بھی ہوئے
معابد سے سارا جہاں سج گیا
ترقی کا رستہ سلامت رہے
خدایا! ہمیشہ خلافت رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں