خدا کے بندوں کو اکثر ستایا جاتا ہے – نظم
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 26 جون 2020ء)
لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ (شہداء نمبر۔ شمارہ 2۔2010ء) میں مکرم محمد صدیق امرتسری صاحب کی درج ذیل نظم شامل اشاعت ہے:
خدا کے بندوں کو اکثر ستایا جاتا ہے
دل ان کا دنیا میں ناحق دُکھایا جاتا ہے
غرض خدا سے ہو جن کو بھی عشق کا دعویٰ
قدم قدم پہ انہیں آزمایا جاتا ہے
بلائیں سہتے ہیں وہ محض صدق کی خاطر
نظر سے دنیا کی ان کو گرایا جاتا ہے
نوازے جاتے ہیں پھر وہ جو صبر کرتے ہیں
اُنہیں کو ساغر کوثر پلایا جاتا ہے
شہید کرکے اسے پھر خدا کے گھر کو بھی
ثواب جان کے بم سے اُڑایا جاتا ہے
ہزار بار بھی مر کر وہ زندہ رہتے ہیں
نبیؐ کے نُور سے ان کو جِلایا جاتا ہے