خدا کے فضلوں کی برسات لے کے آیا ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26 جولائی 2012ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی رمضان المبارک کے حوالہ سے ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

خدا کے فضلوں کی برسات لے کے آیا ہے
یہ رنگ و نُور کی سوغات لے کے آیا ہے
اُتر رہے ہیں فلک سے یہ ارمغاں کیا کیا
یہ ماہِ خاص کرامات لے کے آیا ہے
لو ہو رہا ہے شب و روز رحمتوں کا نزول
قدم قدم پہ یہ برکات لے کے آیا ہے
سرور و کیف میں ڈوبے ہوئے ہیں اہلِ وفا
یہ جذب و عشق کے جذبات لے کے آیا ہے
جو ایک رات ہے افضل ہزار راتوں سے
ہاں بامرادوں کی وہ رات لے کے آیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں