خدمت دیں عین مطمح نظر – نظم
مکرم میاں اقبال احمد صاحب شہید آف راجن پور کو روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍مارچ 2003ء میں مکرم عبدالسلام اسلام صاحب نے یوں خراج تحسین پیش کیا ہے:
خدمت دیں عین مطمح نظر
خدمت مخلوق تیری آرزو
تھی رضائے حق سدا پیش نظر
مقصد ہستی کی تجھ کو جستجو
تیرا مٹنا ہے ابھرنے کے لئے
موت تیری زندگانی کا ثبوت
ایک ہنگامہ ہے تیری روح میں
گرچہ لب پر ثبت ہے مہر سکوت