خلافت جُوئے شیریں ہے خلافت آسمانی ہے – نظم
ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ مارچ 2010ء میں شائع ہونے والی مکرم سعادت اکرم صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
خلافت جُوئے شیریں ہے خلافت آسمانی ہے
ابلتے تازہ چشموں کا یہ ٹھنڈا شیریں پانی ہے
خلافت دراصل حصہ نبوت کا امامت کا
یہ اُس کے جاری دعووں کا نظامِ جاودانی ہے
خدا کے ہاتھ سے لگتا ہے یہ پودا خلافت کا
خدائے لم یزل کی آبیاری میں روانی ہے
ہمیشہ سلسلہ جاری رہے گا اُس کے کاموں کا
یہی رازِ نہانی ہے یہی سچی کہانی ہے