خلافت نعمت عظمیٰ ہے رحمت اور برکت ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20مئی 2008 ء میں مکرم امۃالباری ناصر صاحبہ کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

خلافت نعمت عظمیٰ ہے رحمت اور برکت ہے
یہ حبل اللہ یک جہتی ہے یک رنگی ہے وحدت ہے
خلافت ڈھال ہے، سایہ ہے اور باران رحمت ہے
خلافت باعث تسکینِ دیں ، شر سے حفاظت ہے
خلیفہ اور جماعت ایک جاں ہیں اور دو قالب
خدا کے پیار کی جاذب یہ دو طرفہ محبت ہے
خدا نے خود لگایا ہے یہ پودا خود سنبھالے گا
خدا سے لڑتا ہے جس کو خلافت سے عداوت ہے

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/DJGoT]

اپنا تبصرہ بھیجیں