خواب میں زیارتِ رسولﷺ

حضرت سید عزیز الرحمن صاحب بریلوی کا بیان ہے کہ ایک دفعہ میرے ایک تایا زاد بھائی سید فیروز شاہ صاحب قادیان آئے ۔ وہ قاری بھی تھے۔ انہوں نے حضرت مسیح موعودؑ کو قرآن شریف سنایا۔ آپؑ سن کر بہت خوش ہوئے۔ پھر انہوں نے عرض کی کہ حضور! مَیں چاہتا ہوں کہ رسول خداﷺ کو خواب میں دیکھ لوں۔ آپؑ نے فرمایا:-
’’ہر مومن کی یہ دلی خواہش ہوتی ہے اور ہر دل میں یہ خواہش ہونی چاہئے مگر کفار مکہ تو دن رات دیکھتے رہتے تھے، انہوں نے کیا فائدہ اٹھایا جو آپ اٹھا لیں گے!۔ تقویٰ اختیار کرو اور تبدیلی بھی پیدا کرو، خدا سب کچھ دکھا دے گا‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں