Tuesday, 15th September, 2026
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

خوش بختی ہماری ہے کہ پھر آیا ہے رمضاں … نظم

April 7, 2022 13 مناظر الفضل ڈائجسٹ

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 8 اپریل 2022ء)

روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 5؍جولائی 2013ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم رمضان المبارک کے حوالے سے شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

خوش بختی ہماری ہے کہ پھر آیا ہے رمضاں
حق اس کا ادا کرنے کی توفیق دے رحماں
آندھی کی طرح صدقہ و خیرات کریں ہم
معمول سے بڑھ چڑھ کے عبادات کریں ہم
پھر سحری و افطاری کے ہم لطف اٹھائیں
دن رات معابد کی طرف دوڑ لگائیں
ہوں پیاسوں کی سیری کے لیے دید کے ساماں
اور بھوکے تو بھوکے ہیں ترے پیار کے جاناں
خود اپنی رضاجوئی کی سب راہیں سجھا دے
دل پاک ہو اتنا جو ترا چہرہ دکھا دے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *