رضا تیری ہے جو مولیٰ بتا دے – نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 31دسمبر 2021ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جون 2013ء میں مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کی ایک دعائیہ نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
رضا تیری ہے جو مولیٰ بتا دے
مجھے اُس راہ پر خود ہی چلا دے
کمر خم ہے مری بارِ گنہ سے
مرے اس بوجھ کو تُو ہی ہٹا دے
جو بَن پڑتا ہے مجھ سے کر رہا ہوں
مرے تھوڑے کو تُو زیادہ بنا دے
ہوں کب سے منتظر تیری نِدا کا
نویدِ مغفرت مولیٰ سنا دے
وہ جن سے پوچھ گچھ ہوگی نہ کوئی
مقدّر میرا بھی ایسا بنا دے