زندگی پُر وقار کر لینا – نظم

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ جولائی2007ء میں شائع ہونے والی مکرم طاہر عارف صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:

زندگی پُر وقار کر لینا
جان ہنس کر نثار کر لینا
عشق کی ناؤ میں کبھی چڑھ کر
بحرِ ادراک پار کر لینا
جب بھی مشکل مقام آ جائے
رُخ سوئے کوئے یار کر لینا
انتقام اس سے بے وفائی کا
زندگی اس پہ وار کر لینا

50% LikesVS
50% Dislikes
0

اپنا تبصرہ بھیجیں