سو سال سے جاری جو محبت کا سفر ہے – نظم

محمود احمد ملک

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9جولائی 2008ء میں مکرم طارق بشیر صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

سو سال سے جاری جو محبت کا سفر ہے
یہ پاک مسیحا کی دعاؤں کا اثر ہے
نکلے تھے کبھی گھر سے کبھی اپنے وطن سے
کیا جرم ہوا پوچھ ذرا چرخِ کہن سے
سو سال سے افلاک نے دیکھے ہیں نظارے
بڑھتے ہوئے ہر سمت وہ طوفان کے دھارے
اس راہ میں جو جان سے گزرا وہ امر ہے
انجام اگر یہ ہے تو کس بات کا ڈر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں