فیض سے اپنے با ہُنر کردے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6جولائی 2007ء میں شائع ہونے والی مکرم اعظم نوید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ذیل میں پیش ہے:
فیض سے اپنے با ہُنر کردے
اب مرے لفظ میں اثر کر دے
چشم گریاں ہے اس کی فُرقت میں
ہجر کا وقت مختصر کردے
ظلمتوں سے نکالنے والے
شبِ دیجور کی سحر کر دے
کتنا بے تاب ہے یہ کاسۂ دل
کوچۂ یار میں خبر کر دے