قرآن وہ کتاب ہے جس کا نہیں جواب – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍دسمبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
قرآن وہ کتاب ہے جس کا نہیں جواب
اس کی تجلّیات سے اٹھتے ہیں سب حجاب
ہاں چھیڑتا ہے فطرتِ انساں کا ساز یہ
ہر آنکھ پر ہے کھولتا ہستی کا راز یہ
قرآں محیط لاجرم سارے علوم پر
خورشید حاوی جس طرح ماہ و نجوم پر
تجدید دینِ حق کا سب ساماں اسی میں ہے
نوع بشر کے درد کا درماں اسی میں ہے