قطب کا کام دو تم ظلمت و تاریکی میں – نظم

September 11, 2019 13 مناظر الفضل ڈائجسٹ

خدمت خلق کے حوالہ سے شائع ہونے والے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے کلام سے درج ذیل انتخاب بھی شامل اشاعت ہے:

قطب کا کام دو تم ظلمت و تاریکی میں
بھولے بھٹکوں کے لئے راہنما ہو جاؤ
پنبۂ مرہمِ کافور ہو تم زخموں پر
دلِ بیمار کے درمان و دوا ہو جاؤ
طالبانِ رُخِ جاناں کو دکھاؤ دلبر
عاشقوں کے لئے تم قبلہ نما ہو جاؤ
امرِ معروف کو تعویذ بناؤ جاں کا
بے کسوں کے لئے تم عُقدہ کشا ہو جاؤ
دمِ عیسیٰ سے بھی بڑھ کر ہو دعاؤں میں اثر
یدِ بیضا بنو موسیٰؑ کا عَصا ہو جاؤ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *