مجھے رستہ دکھانے کو ستارہ دُور تک پہنچا – نظم
ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ مئی 2010ء میں خلافت سے متعلق شائع ہونے والی مکرم احمد مبارک صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
مجھے رستہ دکھانے کو ستارہ دُور تک پہنچا
کہیں بھٹکا نہیں آخر دَرِ مسرور تک پہنچا
رُخِ انور کو تکنے طالب و مطلوب سب پہنچے
ہجومِ عاشقاں پہنچا ، بُتِ مغرور تک پہنچا
مئے عرفان تازہ چل رہی تھی اس کی مجلس میں
پیالہ در پیالہ مجھ دلِ مخمور تک پہنچا
زمانہ چل رہا ہے کس قدر بے سمت و بے منزل
میرے مالک تُو اس کو وقت کے مامور تک پہنچا