محترم مرزا غلام حیدر صاحب
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍مئی 1996ء میں محترم مرزا غلام حیدر صاحب کا ذکر مکرم رشید ارشد صاحب کے قلم سے ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔
آپ 1894ء میں پیدا ہوئے اور 1909ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کے ہاتھ پر بیعت کی توفیق پائی۔ 1935ء میں نوشہرہ آ گئے اور وہاں قانونی پریکٹس شروع کی۔ سالہا سال تک بار ایسوسی ایشن کے صدر رہے، صوبائی امیر اور مقامی صدر کے طور پر بھی خدمت بجا لاتے رہے۔ بہت متقی و پرہیزگار تھے۔ 10؍دسمبر 1967ء کو وفات پائی۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ نے نماز جنازہ پڑھائی اور بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔