محترم پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد خان صاحب

محترم پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد خان صاحب کے بارے میں مکرم شریف خالد صاحب کے قلم سے ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍جون1995ء میں شائع ہوا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد خان صاحب

محترم ڈاکٹر صاحب مرحوم فزکس میں M.Sc کرنے کے بعد فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں متعین ہوئے لیکن تقسیم ہند کے بعد حضرت مرزا ناصر احمد صاحب پرنسپل تعلیم الاسلام کالج کی خواہش پر کالج میں استاد مقرر کئے گئے۔ کالج جب ربوہ منتقل ہوا تو آپ یونین کے صدر بھی تھے اور آپ کی راہنمائی میں کالج نے بین الکلیاتی مناظروں میں نمایاں مقام پیدا کیا۔ آپ ہی نے ربوہ میں اور تعلیم الاسلام کالج میں باسکٹ بال متعارف کروایا جہاں سے قومی سطح پر نامور کھلاڑی پیدا ہوئے۔ آپ کا ایک کارنامہ کالج میں ایم ایس سی کی کلاسز کا اجراء ہے۔ نہایت کم سرمایہ کے ساتھ بھرپور ذاتی محنت سے آپ اس میدان میں بھی کالج کو پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر لے آئے۔
آپ بشاش، خوش رو اور خوش خو تھے۔ اچھے شاعر تھے اور اس طرح سائنس اور آرٹس کا سنگم تھے جو ایک وسیع ذہن کی علامت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں