محترم چودھری محمد شریف صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مئی 2006ء میں مکرم پروفیسر مبارک احمد طاہر صاحب اپنے ماموں محترم چودھری محمد شریف صاحب کا مختصر ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 1923ء میں لدھیانہ کے گاؤں علی پور میں محترم چودھری عطاء محمد پٹواری صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ اگرچہ آپ کوآپریٹو سوسائٹیز کے اسسٹنٹ رجسٹرار بھی رہے لیکن دین کو ہمیشہ مقدّم رکھا اور اپنا دامن ہر قسم کی آلائش سے پاک رکھا۔ عبادات میں مداومت آپ کی شخصیت کا بہت نمایاں پہلو تھا۔ نماز تہجد اور اشراق کا بھی اہتمام فرماتے۔ گوجرانوالہ میں گل روڈ کی احمدیہ مسجد کی تعمیر میں آپ نے خصوصی کردار ادا کیا۔ اسیر راہ مولیٰ رہنے کا اعزاز بھی ملا۔ 2؍دسمبر 2004ء کو آپ نے وفات پائی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
0

اپنا تبصرہ بھیجیں