محمدؐ مصطفیٰ ہے مجتبیٰ ہے – نعتیہ کلام

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 6 نومبر2020ء)

حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ کا نعتیہ کلام ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 2012ء کی زینت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

محمدؐ مصطفیٰ ہے مجتبیٰ ہے
محمدؐ مہ لقا ہے دل رُبا ہے
محمدؐ جامع حسن و شمائل
محمدؐ محسن ارض و سما ہے
کمالاتِ نبوت کا خزانہ
اگر پوچھو تو ختم الانبیاء ہے
شریعت اس کی کامل اور مدلّل
غذا ہے اور دوا ہے اور شفا ہے
محمدؐ صاحبِ اخلاقِ کامل
جمالی اور جلالی ایک جا ہے

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/F93W5]

اپنا تبصرہ بھیجیں