مرے کفر کا جب اعلان ہوا – نظم

محمود احمد ملک

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ نومبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کے کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

مرے کفر کا جب اعلان ہوا
مرا پختہ اَور ایمان ہوا
جس روز بہتّر ایک ہوئے
وہ دن یومِ فرقان ہوا
انسان کے روپ میں ہی شیطاں
فرعون ہوا ، ہامان ہوا
تجھے زعم ہے طاقت و کثرت کا
مجھے کافی ربّ رحمان ہوا
تیرا محور فانی دنیا ہے
میرا قبلۂ جاں قرآن ہوا
’’سب ٹھاٹھ دھرا رہ جائے گا‘‘
جب اشک کوئی طوفان ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں