مسرورِ دل پذیر ، سرور نگاہ و جاں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جولائی 2003ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالکریم خالد صاحب کی نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

مسرورِ دل پذیر ، سرور نگاہ و جاں
ہم کو بہ فیض مہدیٔ دوراں ہوا عطا
غم کی سیاہ رات تھی آئی گزر گئی
پھر اس کے بعد مہرِدرخشاں ہوا عطا
ڈالا عدو کو حسرت عبرت نہاد میں
اہل جفا کو دیدۂ حیراں ہوا عطا
ہم نے زمیں کو سونپ دیا درِّ بے بہا
اور اس زمیں کو سایۂ یزداں ہوا عطا
نازاں ہو اپنے بخت پہ مغرب کی سرزمیں
مشرق کا تجھ کو لعل بدخشاں ہوا عطا

اپنا تبصرہ بھیجیں