مسرور ہیں جب سے سرِ عنوانِ خلافت – نظم
پندرہ روزہ ’’المصلح‘‘ کراچی ستمبر2008ء میں شامل اشاعت مکرمہ ثمینہ افضال صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
مسرور ہیں جب سے سرِ عنوانِ خلافت
دیکھے تو کوئی دہر میں فیضانِ خلافت
اللہ نے رتبہ مرے مسرور کو بخشا
وہ شانِ خلافت بھی ہیں اور جانِ خلافت
جو مومنِ صالح ہو اسے ملتی ہے نعمت
ہر ایک کو کہاں ملتا ہے عرفانِ خلافت
دنیا بھی اُسی کی ہے تو عقبیٰ بھی اُسی کی
مل جائے جسے دہر میں درمانِ خلافت