مسیحِ خدا کو ملی یہ بشارت – نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 19؍فروری 2021ء)

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ فروری 2012ء میں پیشگوئی مصلح موعود کے حوالے سے مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس خوبصورت نظم میں سے ایک انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

مسیحِ خدا کو ملی یہ بشارت
مقدّر ہے تیرے لیے ایک نعمت
عطا ہوگا فرزندِ دلبند تجھ کو
وہ بُرہانِ قربت وہ برہانِ رحمت
ذہین و فہیم و حلیم و مقرّب
وجیہ و زکی صاحبِ شان و شوکت
نظیرِ پدر حُسن و احساں میں ہوگا
کروں گا عطا اس کو مَیں عمر و دولت
ورود اس کا ہو گا ورودِ خدائی
نزول اس کا ہوگا نزولِ صداقت
ہوا جلوہ گر پسرِ موعود آخر
ملی تھی مسیحا کو جس کی بشارت
یہ فضلِ خدا ہے اے شبیرؔ تجھ پر
کہ تُو نے بھی پایا یہ عہدِ سعادت

محترم چودھری شبیر احمد صاحب

اپنا تبصرہ بھیجیں