پہلو میں مرے دل کے دھڑکنے کی صدا ہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍ستمبر 2002ء میں شامل اشاعت مکرم ڈاکٹر محمودالحسن صاحب کی ایک حمدیہ نظم سے انتخاب پیش ہے:
پہلو میں مرے دل کے دھڑکنے کی صدا ہے
یا نزدِ رگِ جان کوئی بول رہا ہے
خاموش نہیں ، آج بھی جو بول رہا ہے
وہ میرا خدا ، میرا خدا ، میرا خدا ہے
اس شعر میں کیا میرا ہے ، جو مَیں نے کہا ہے
حرف اُن کے ، قلم اُن کا ، دماغ اُن کی عطا ہے