چین و آرام سے جتنی ہو بسر ہوجائے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31مارچ2008 ء میں مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

چین و آرام سے جتنی ہو بسر ہوجائے
سیج پھولوں کی مری رہگزر ہوجائے
برق رفتار سا ہو ایک تعلق ایسا
میں دعا مانگوں اِدھر اور اثر ہوجائے
تا بہ کے میرے قدم ساتھ چلیں گے میرے
جو سفر پیش ہے بے خوف و خطر ہوجائے
مسکراہٹ یہ سجا لی ہے لبوں پر عظمت
کچھ مرے درد کی ان کو نہ خبر ہوجائے

اپنا تبصرہ بھیجیں