کڑی دھوپ بھی، پر ہمارے لئے، خدا کی محبت کا سایہ رہا – نظم

محمود احمد ملک

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جون 2006ء میں صدسالہ جشن خلافت احمدیہ کے حوالہ سے مکرم عطاء کریم شاد صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

کڑی دھوپ بھی، پر ہمارے لئے، خدا کی محبت کا سایہ رہا
لہو دے کے لَو کو بڑھاتے رہے ، چمن دل کا یوں جگمگایا رہا
پہاڑوں سے ٹکرا کے بڑھتے رہے ، جنوں ایک سر میں سمایا رہا
خلافت کی صورت ہمارے لئے ، سدا ابر رحمت ہی چھایا رہا
چلو روح پرور سی تانیں اٹھائے ، یہ تائید حق کے ترانے سنائیں
خدا کی عنایت پہ سر کو جھکائے ، یہ صد سالہ جشن خلافت منائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں