گلشن میں نئے پھول کھلے ہیں جو سنبھالو – نظم
ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ جولائی2007ء میں شائع ہونے والی مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
گلشن میں نئے پھول کھلے ہیں جو سنبھالو
غنچے ہیں ، انہیں تیز ہواؤں سے بچا لو
پھینکا ہے جنہیں بادِ مخالف نے زمیں پر
تم اپنا بنا لو انہیں مٹی سے اٹھا لو
جو زرد ہوئے ، شاخِ شجر تھام رہے ہیں
دو رنگِ بہاراں انہیں رنگین بنا لو