گنج ہائے گرانمایہ ۔ نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 19 ؍مارچ 2021ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍جنوری 2013ء میں مکرم مبارک احمد عابد صاحب کی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے حوالے سے ایک نظم بعنوان ’’گنج ہائے گرانمایہ‘‘ شامل اشاعت ہے۔ یہ نظم ہدیۂ قارئین ہے:

یہ معجزہ ہر آن ترے سنگ رہے گا
تو ارفع براہین کا اورنگ رہے گا
ہے گنجِ گرانمایہ ہر اک نسخۂ تصنیف
بالا تیرا مخزن یہ بہر رنگ رہے گا
ہر ایک سطر تیری جواہر کی لڑی ہے
روشن تیری تحریر کا ہر انگ رہے گا
جو بھی ہے ترے علم سمندر کا شناور
وہ اس کے تبحر سے سدا دنگ رہے گا
جب مدّنظر ہو گی کوئی تیری نگارش
ہر بار کوئی عالم نورنگ رہے گا
ہر عہد میں ہر گام پہ سرمایہ ہمارا
سلطانِ بیاں تیرا ہی آہنگ رہے گا
جب زیبِ نظر ہوں تیرے الفاظ خزانے
پھر دل میں کہاں مَیل کہاں زنگ رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں