ہر طبیعت میں ہے ہیجان خدا خیر کرے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20ستمبر2010ء میں مکرم پروفیسر ڈاکٹر محمد شمیم صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
ہر طبیعت میں ہے ہیجان خدا خیر کرے
آج انساں ہے پریشان خدا خیر کرے
میرے اعمال کے خاکے پہ یہ عنوان جچا
ہے فقط نام کا ایمان ، خدا خیر کرے
ہم گرفتار ہوس ، حرص و طمع کی تصویر
ہم بنے آج کے سلطان ، خدا خیر کرے
پھول اک وجہ تزئین گلستاں ہی نہیں
گردشِ وقت کا اعلان ، خدا خیر کرے
عارض وقت پہ کچھ یوں لکھا دیکھے ہُوں شمیمؔ
آئے گا نوح کا طوفان ، خدا خیر کرے