ہر طرف معجزۂ حسنِ بیاں گونجتا ہے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍ستمبر 2000ء میں شامل اشاعت محترم ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب کی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں:

ہر طرف معجزۂ حسنِ بیاں گونجتا ہے
ایک آواز سے اب سارا جہاں گونجتا ہے
نور کی کوئی کرن چاروں طرف پھیلتی ہے
خطبۂ سبطِ مسیحائے زماں گونجتا ہے
تم تو اس نام کے درپے تھے، پہ عالم یہ ہے
بس وہی نام کراں تا بہ کراں گونجتا ہے
حیف یہ لوگ سماعت سے ہوئے کیوں عاری
آسماں بولا ہے اور سارا جہاں گونجتا ہے

پروفیسر پرویز پروازی صاحب

اپنا تبصرہ بھیجیں