ہمارا خوشیوں سے بھرپور یہ جلسہ سالانہ ہے – نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 25 دسمبر2020ء)

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اکتوبر و نومبر 2010ء میں مکرم طاہر محمود احمد صاحب کی جلسہ سالانہ کے حوالے سے ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

ہمارا خوشیوں سے بھرپور یہ جلسہ سالانہ ہے
خدا کے فضلوں کا ظہور یہ جلسہ سالانہ ہے
ستاروں میں ہو جیسے چاند، یوں حضور بیٹھے ہیں
سجاکر نُور کی محفل سراپا نُور بیٹھے ہیں
خدا کے نُور سے معمور جب دیکھیں رُخِ زیبا
دلوں کی عید ہو جائے سفر رُک جائے لمحوں کا
گھٹائیں فضلِ باری کی رہیں سایہ فگن ہم پر
قیامت تک رہے قائم خلافت کا حسیں منظر
اسی دیدار کی خاطر ہمارا آنا جانا ہے
ہمارا خوشیوں سے بھرپور یہ جلسہ سالانہ ہے

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/ZlOfk]

اپنا تبصرہ بھیجیں