یہ مہر و ماہ اس کے ستارے اسی کے ہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جنوری میں شامل اشاعت مکرمہ امۃالرشید بدر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:

یہ مہر و ماہ اس کے ستارے اسی کے ہیں
یہ جھلملاتے نُور کے دھارے اسی کے ہیں
پھولوں میں حسن ، تازگی ، خوشبو اسی کی ہے
قوسِ قزح میں رنگ یہ سارے اُسی کے ہیں
کھینچی ہے اس کے ہاتھ نے تصویر کائنات
چاروں طرف حسین نظارے اسی کے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں