بچوں کے بہانے سے نماز ضائع نہ کیا کرو

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 6؍نومبر 2023ء)

لجنہ اماءاللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘برائے2013ء نمبر1 میں یہ روایت شائع ہوئی ہے کہ حضرت امّاں جانؓ نہ صرف خود نمازوں کی پابندی کرتیں بلکہ دوسروں کو بھی اس کی تاکید کرتی رہتیں۔ کوئی خاص بات ہوتی،چاہے وہ اپنے لیے ہو یا کسی اَور کے لیے، تو سب سے دعا کرواتیں، خاص طور پر بچوں سے ضرور دعا کرواتیں اور فرمایا کرتی تھیں کہ بچے معصوم ہوتے ہیں اس لیے خدا بچوں کی دعا بہت سنتا ہے۔
خان بہادر چودھری ابوالہاشم خان صاحب کی بیوی نے بیان کیا کہ مَیں اپنی پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد حضرت امّاں جانؓ کے پاس دعا کے لیے کہنے گئی۔ نماز کا وقت ہو گیا اور جب امّاں جانؓ نماز پڑھ کر واپس آئیں تو پوچھا: ’’لڑکیو!کیا تم نے نماز پڑھ لی؟‘‘ مَیں نے جواب دیا کہ بچے نے پیشاب وغیرہ کیا ہوا ہے گھر جا کر پڑھیں گے۔ اس پر فرمایا: ’’بچوں کے بہانے سے نماز ضائع نہ کیا کرو اس طرح بچے خدا تعالیٰ کی ناراضگی کی وجہ بنتے ہیں۔ بچہ تو خدا کا انعام ہے۔‘‘

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں