ترقی فضلِ حق سے دم بدم ہے … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 25؍دسمبر 2023ء)

قادیان دارالامان

روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 20؍دسمبر 2013ء میں محترم ظفرمحمد ظفر صاحب کی ایک طویل نظم میں جلسہ سالانہ قادیان کی تصویرکشی کی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب

ترقی فضلِ حق سے دم بدم ہے
زمینِ قادیاں اب محترم ہے
چلی آتی ہے دنیا ہر طرف سے
اسی جانب اُٹھا اب ہر قدم ہے
وہی بستی جو گمنامی میں گُم تھی
اسی کا سب سے اُونچا اب عَلَم ہے
بفضلِ ایزدی جلسہ ہمارا
برائے تشنگاں ابرِ کرم ہے
جہاں باطل ہو چکناچور گر کر
ہمارا اُن چٹانوں پر قدم ہے

جلسہ سالانہ قادیان 1919ء

مسیحا! پھر ترے مہمان آئے
معزز محترم انسان آئے
تقدّس کا جہاں قائل ہے جن کی
یہاں وہ صاحبِ عرفان آئے
تجھے اے دشمنِ ناداں خبر کیا
کہ کیوں ہیں یہ سبھی مہمان آئے
ابھی کردیں گے قرباں اپنی جانیں
خلافت کا اگر فرمان آئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں