جب تک مَیں تیری ذات سے منسوب نہیں تھی – نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 26؍فروری 2021ء)
ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جولائی 2012ء میں شائع ہونے والی ایک خوبصورت غزل ہدیۂ قارئین ہے:

جب تک مَیں تیری ذات سے منسوب نہیں تھی
دنیا کی نگاہوں میں بھی معتوب نہیں تھی
بے درد زمانے نے وہی روح کو بخشی
پت جھڑ کی جھڑی جو مجھے محبوب نہیں تھی
مَیں نے تری اُلفت کو بھی ایمان بنایا
دُکھ یہ کہ مَیں پھر بھی تری مطلوب نہیں تھی
تاریخ کے اس دَور کو میں ڈھونڈ رہی ہوں
جس دَور کی عورت کبھی مصلوب نہیں تھی
کیوں ہاتھ سے چھٹتا نہ مرے صبر کا دامن
مَیں عام سا انسان تھی ایوبؑ نہیں تھی

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں