جس کسی بدبخت نے تخلیق کردی ہے یہ فلم – نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 5 اپریل 2019)

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا نومبر 2012ء میں امریکہ میں بنائی جانے والی شیطانی فلم ’’صحرائی جنگجو‘‘ کے حوالہ سے مکرم محمد عثمان خان صاحب کا کلام شائع ہوا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

جس کسی بدبخت نے تخلیق کردی ہے یہ فلم
شانِ نبوی کی حقیقت کا نہیں ہے اس کو علم
چاند پر تھوکے گا جو ، ہوگا وہ خود ہی روسیاہ
کاش! وہ جانے ہے کیا ، شانِ محمد مصطفی ؐ
ازل سے کچھ اہلِ مغرب کا ہے فرسودہ شعار
کرتے ہیں تضحیکِ نبوی ، بے دھڑک اور بار بار
ذہنیت میں ہے تعصّب ، وسعتِ قلبی نہیں
یوں کہو تہذیب ان کے پاس سے گزری نہیں
گالیاں کھاکر دعا دینا ، یہ ہے کس کا اصول؟
ایسے موقع پر کبھی نہ بھولیں اُسوۂ رسولؐ
بس دلیل اور عقل سے قائل کریں گے ان کو ہم
دینِ نبویؐ کی طرف مائل کریں گے ان کو ہم

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں