’’درشن کو آجاؤ‘‘ پیارے جاناں کا پیغام ملے … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 26؍ جولائی 2023ء)

روزنامہ’’الفضل‘‘ ربوہ ۱۹؍جون ۲۰۱۴ء میں مکرم عبدالحمید خلیق صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے جو جلسہ سالانہ برطانیہ میں شرکت کے حوالے سے کہا گیا ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب پیش ہے:

’’درشن کو آجاؤ‘‘ پیارے جاناں کا پیغام ملے
بےکل ہے دل میرا اس کو چَین ملے آرام ملے
میری خاطر بھی اب ساقی میخانہ کھل جائے تو
دید کی پیاسی ان آنکھوں کو پیار بھرا اِک جام ملے
پیار سے مجھ کو پاس بلاکر پہلو میں عزت بخشے
میرے جیتے جی مجھ کو بھی ایسی کوئی شام ملے
تیرے ہر اِک کام میں مولا بھید یقیناً ہوتا ہے
ان بھیدوں کا مجھ کو کچھ ادراک ملے افہام ملے
اَور بھی تشتہ لب کتنے جو دید کی خاطر بیٹھے ہیں
ہر اِک دید کے پیاسے کو اب دید کی دعوتِ عام ملے
جس نے ہر اِک نعمت سے میرے دامن کو بھر ڈالا
اس کا شکر بجا لاؤں مَیں اس پر مجھے دوام ملے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں