عالمِ افلاک میں جا کر بسا ہمدم نصیرؔ … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 30؍اکتوبر 2023ء)
روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 6؍ستمبر2014ء میں مکرم طارق احمد مرزا صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو مکرم نصیر احمد انجم صاحب مربی سلسلہ کی وفات پر کہی گئی تھی۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

عالمِ افلاک میں جا کر بسا ہمدم نصیرؔ
آسمانِ احمدیت کا بنا محرم نصیرؔ
اس طرح بےوقت اور چُپ چاپ جانے پہ ترے
دل ہوئے مغموم تو ہر آنکھ ہے پُرنم نصیرؔ
ایم ٹی اے اور جامعہ کی آبیاری کے لیے
مستعد رہتا تھا کتنے شوق سے ہر دَم نصیرؔ
تُو نے اخلاص و وفا کے جو جلائے ہیں چراغ
ان کی لَو بڑھتی رہے گی ، ہوگی نہ مدھم نصیرؔ
جنّت الفردوس میں پاؤ مقامِ قربِ خاص
تر کرے مرقد کو تیرے ، نُور کی شبنم نصیرؔ
سوگواروں کا خدا خود ہے نگہبان و کفیل
اِس طرف سے تو مجھے نہ فکر ہے نہ غم ، نصیرؔ

ڈاکٹر طارق احمد مرزا صاحب
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں