محترم احمد حسین شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9 جولائی 2009ء میں مکرم عثمان ناصر صاحب کے قلم سے آپ کے والد محترم احمد حسین شاہد صاحب کا ذکرخیر شائع ہوا ہے۔
محترم احمد حسین شاہد صاحب کی وفات 4؍ اگست 2007ء کو ہوئی۔ آپ جامعہ احمدیہ کے شاہد ہونے کے علاوہ عربی فاضل اور اردو فاضل بھی تھے۔ دفتر اصلاح و ارشاد مرکزیہ میں انسپکٹر تھے۔ مسجد اقصیٰ کی عمومی نگرانی کا کام بھی ان کے سپرد ہوتا تھا جو آخری روز تک انجام دیتے رہے۔ ہر کام توجہ اور محنت سے کرنا ان کا شیوہ تھا۔ نمازوں کی پابندی کرتے خواہ آندھی ہو یا بارش مسجد مبارک تشریف لے جاتے۔ بہشتی مقبرہ روزانہ جانا ان کا معمول تھا۔ جس دن وفات ہوئی اُس دن صبح بہشتی مقبرہ سے آ کے کہنے لگے کہ میں تو سب کو سلام کر آیا ہوں۔
آپ اگرچہ بہت شفیق تھے لیکن نماز میں کوتاہی برداشت نہیں کرتے تھے۔ نہایت صابر و شاکر، متقی اور متوکّل تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں