نُور سا اِک دَور خامِس میں اُترتا دیکھنا … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن4؍ستمبر 2023ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍ دسمبر 2014ء میں مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب امام مسجد فضل لندن نے مسجد مریم گالوے (آئرلینڈ) کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے منظوم تأثرات بیان کیے ہیں۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

مولانا عطاءالمجیب راشد صاحب

نُور سا اِک دَور خامِس میں اُترتا دیکھنا
ہر طرف چہروں پہ اِک جلوہ بکھرتا دیکھنا
یہ خدا کا پہلا گھر اقصائے یورپ میں بنا
’’گالوے‘‘ پر پیار کی بارش برستا دیکھنا
مہبطِ انوارِ ربی، بیتِ مریم بن گئی
ایک محبوبِ خدا کو اس میں آتا دیکھنا
بھائے گا یوں عاشقوں کو حضرتِ مریم کا نام
سارے لوگوں کی زبانوں سے نکلتا دیکھنا
نغمۂ توحید گونجا مرکزِ تثلیث میں
اُس کی لَے، لوگوں کے سینوں میں اترتا دیکھنا
تھی عجب تأثیر اُس دن نعرۂ تکبیر میں
نورِ حق سے نفرتوں کا زنگ اترتا دیکھنا
اب سدا گونجے گی یوں توحیدِ خالص کی صدا
اس یقیں کامل سے ہر دل کو نکھرتا دیکھنا
دل خدا کے ہاتھ میں ہیں یہ یقینی بات ہے
آؤ راشدؔ تم ذرا گوروں کو جھکتا دیکھنا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں