وہ زندگی میں بہرگام کامیاب رہیں … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 6؍نومبر 2023ء)

روزنامہ‘‘الفضل‘‘ربوہ 22؍دسمبر 2014ء میں مکرم مبارک احمد عابد صاحب کی ایک غزل شامل اشاعت ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

وہ زندگی میں بہرگام کامیاب رہیں
کہ جن پہ ابرِ کرم بن کے آنجناب رہیں
بہار دیتے ہیں ہر جا نقوشِ پا تیرے
قدم قدم پہ تیری راہ میں گلاب رہیں
تمام عمر ہی مہکے تری محبت میں
ہم عمر بھر اسی خوشبو سے فیض یاب رہیں
کڑی ہے دھوپ، سفر، کرب آبلہ پائی
ادائے فرض ہے ہم تیرے ہم رکاب رہیں
کوئی تو ہو جو تسلی دے میری آنکھوں کو
جو تیری دید کی حسرت میں پُر زِ آب رہیں
لکھیں جو خود میں تجھے حال دل تمام تو پھر
نہ بےقرار نہ ہم محوِ اضطراب رہیں
اے چاند پھر سے تُو آ، بام پر دسمبر میں
کہاں لکھا ہے مرے خواب صرف خواب رہیں
خدا کرے تیرا ہر پل ہو باکمال حیات
خدا کرے یہ دعائیں بھی مستجاب رہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں