پھیلا ہے نُور آپؐ کا قریہ بہ قریہ ، کُو بہ کُو … نعتیہ کلام

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 2؍اکتوبر 2023ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍اگست 2013ء میں مکرم مقصود احمد منیب صاحب کی ایک نعت شامل اشاعت ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

پھیلا ہے نُور آپؐ کا قریہ بہ قریہ ، کُو بہ کُو
دنیا کا حُسن آپؐ ہیں ، آپؐ ہیں دیں کی آبرو
شاہا! پناہا! دلبرا! محبوبِ ربی مصطفےٰؐ
خندہ جبین و گُل بدن ، رشکِ ارم اے خوش گُلو
مبدء ہیں نُور و حسن کا ، عشق کا بحرِ بےکراں
آپؐ بہادر و جری شرمندہ تر ہیں جنگ جُو
چہرہ بہ چہرہ ، دل بہ دل ، نورِ نظر ہے جاں بہ جاں
عشق و جنوں کی داد میں حُسنِ جنانِ خوب رُو
قلزمِ حسن و صحبتِ کامل کی جب خبر اُڑی
مہکے ہیں سب مشامِ جاں ، دل میں ہے جوشِ آرزو
نازل ہوئے ہیں آپؐ ابھی میرے دلِ بیتاب پر
لفظ ہے جیسے مُشک بُو ، مہکا ہوا ہوں مُو بہ مُو

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں